ذیابیطس جی پی ایس کیا ھے؟

کینیڈا ذیابیطس ایسوسی ایشن کینیڈا میں لوگوں کوجنھیں ذیابیطس ہےھر اس جگہ جھاں ایک فون، ایک پتا، یا ایک کمپیوٹر ہے، بامعنی انداز میں معلومات، تعاون، اور وسائل فراہم کرتی ہے. ہمارے وسائل (معلومات) وسیع پیمانے پرہمارے دفاتر سے دستیاب ہیں جن پر بزریعہ فون اور آن لائن را بطہ کیا جا سکتا ہے- فون کرنے کیلۓ نمبر ھے (8464-226-800-1) BANTING-800-1 یا انٹرنٹ کےذریعے diabetes.ca پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ھے- ہمارے وسائل (معلومات) کئی زبانوں میں اور ثقافتی رھن سھن کےعین مطابق ھیں- جیساکہ کھانے کا انتخاب اور ایسی مؤثر مدد جوھماری آبادی میں خاص طور پر ان لوگوں کےلیۓ ھے جن میں ذیابیطس کے بڑھنےکا زیادھ خطرہ ھے۔

یہ منصوبہ اندرونی مشاورتی کمیٹی چلا رھی ھے جن میں ایسے افراد بھی شامل ھیں جنکو ذیابیطس ھےِِ، ایسوسی ایشن کا عملہ، صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور اور دیگر کمیونٹی سرمایہ کارھیں جو ھماری پیشرو وینکوور، بی ۔ سی میں مقیم چینی مشاورتی کمیٹی کی طرز پر مسلسل حوصلہ افزائی کر رھےھیں- جو مواد ذیابیطس جی پی ایس میں شامل کیا گیا ھے اس کی بنیاد قومی غذائیت کی کمیٹی اور قومی غذائیت کی تعلیمی کمیٹی کے کیے گۓ کام سے ھے۔