چاق وچوبند رہیں

صحت بخش غذا کھائیں۔ چاق و چوبند رہیں۔ خوش رہیں! صحت مند وزن کے ذریعے ذیابیطس پر قابو پائیں

ایک صحت مند وزن ذیابیطس سے محفوظ رکھنے یا اس پر قابو پانے میں آپ کیلئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ صحت مند، چاق وچوبند طرز زندگی آپ کی بلڈ گلوکوز، بلڈ پریشر اور خون میں شامل چکنائیوں کو بہتر بنائےگا۔ آپ بہتر محسوس کریں گے اور آپ کے جسم میں زیادہ توانائی بھی محسوس ہوگی۔ اور، آپ اپنے دیگر دیرینہ امراض کے خطرے سے محفوظ ہو سکتے ہیں، جیسےکہ دل کا عارضہ اور سرطان۔

چاق وچوبند ہونا

آپ جتنی زیادہ ورزش کریں گے، آپ کو اتنے ہی زیادہ فائدے حاصل ہوں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں سے شروع کرتے ہیں۔ جب آپ ورزش کرتے ہیں، آپ کی بلڈ گلوکوز ایک گھنٹے کے اندر اندر کم ہو جاتی ہے۔ آپ کا جسم انسولین کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکتا ہے۔ آپ کا مزاج، سونےکے اوقات، اور توانائی کے درجات بہتر ہو جاتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ، آپ کے جسم کی چربی میں کمی ہو جاتی ہے اور ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔

کینیڈین ڈایا بیٹیز ایسو سی ایشن (Canadian Diabetes Association) 18 اور 64 کی درمیانی عمرکے بالغ افراد کیلئے ہر ہفتےکم از کم 150 منٹوں کی جسمانی سرگرمی کا مشورہ دیتی ہے۔