اصطلاحات کی فہرست




اے1سی (A1C) ٹیسٹ:
یہ خون کا ایک ٹیسٹ ہےجو آپ کے خون میں پچھلے 120 دنوں کے مجموعی گلوکوزکی سطح کی اوسط کو ظاہرکرتا ہے۔



بلڈ گلوکوز
بلڈ گلوکوز (شکر) کی وہ مقدار ہے جو خون میں شامل ہوتی ہے۔



کاربوہائیڈریٹ
کاربوہائیڈریٹ غذاؤں میں پائے جانے والے تین غذائیت سے بھرپور اجزا میں سے ایک ہے۔ نشاستے، پھل، دودھ سے بنی مصنوعات، اورکچھ سبزیوں میں کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ آپ کے جسم کو توانائی کیلئےکاربوہائیڈریٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کا جسم انہیں شکر میں تبدیل کر دیتا ہے جسےگلوکوزکہتے ہیں

کولیسٹرول
کولیسٹرول ایک چکنائی والا جُزو ہے جو قدرتی طور پر آپ کے خون اور خلیوں میں موجود ہوتا ہے۔ کولیسٹرول کی دو اہم قسمیں ہیں: ایل ڈی ایل اور ایچ ڈی ایل۔

ایل ڈی ایل (کم گاڑھے حیاتی کیمیا) انہیں اکثر "خراب" کولیسٹرول کہا جاتا ہےکیونکہ ایل ڈی ایل کی زیادہ مقدار دل کی بیماری کے خطرےکو بڑھا سکتی ہے۔ 


ایچ ڈی ایل (زیادہ گاڑھے حیاتی کیمیا) انہیں اکثر "اچھے" کولیسٹرول کہا جاتا ہے کیونکہ ایچ ڈی ایل کی زیادہ مقدار دل کی بیماری کے خطرےکوکم کر سکتی ہے۔

ریشہ
ریشہ ایک قسم کاکاربو ہائیڈریٹ ہے جسے بدن ہضم نہیں کر سکتا۔ ریشےکی دو اقسام ہیں، حل نہ ہونے والا اور حل ہونے والا۔

حل نہ ہونے والا ریشہ اسفنج کی طرح کام کرتا ہے۔ جیسے ہی غذا آنتوں میں سےگزرتی ہے، یہ غذا میں سے پانی کو جذب کرتا ہے، اس طرح وہ غذا میں سے فضلےکو نکالنے میں مدد دیتا ہے اورقبض کو دُورکرتا ہے۔ گندم کے چھلکے اور اناج کے چھلکوں میں بہت سا حل نہ ہونے والے ریشہ ہوتا ہے۔ اسی طرح بہت سے پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں بھی بہت سا حل نہ ہونے والا ریشہ موجود ہوتا ہے۔ پھلوں کے بیجوں میں بھی بہت سا حل نہ ہونے والا ریشہ موجود ہوتا ہے۔ غذا کو جتنا جاذب نظر بنایاجاتا ہے یا اسے پِیسا، چھِیلا، ابالا یا اس کا جوس نکالا جاتاہے اس میں ریشہ اتنا ہی کم ہو جاتاہے۔ حل نہ ہونے والا ریشہ حاصل کرنےکیلئے بغیر چھلی ہوئی غذائیں زیادہ کھائیں۔

حل ہونے والا ریشہ ٹوٹ پھوٹ کر ایک جیلی سی بن جاتا ہے۔ یہ جیلی کچھ ایسی چیزوں کو 'جکڑ 'لیتی ہے جن کا تعلق کولیسٹرول کی زیادتی سے ہوتا ہے۔ حل ہوجانے والا ریشہ کولیسٹرول کو خون میں جذب ہونے سے روک کر دِل کی بیماریوں کےخطرے کو کم کر سکتاہے۔ حل ہون

گلوکوز
کاربوہائیڈریٹ سے بنتا ہے، جوکہ غذاؤں میں پائے جانے والے تین اہم غذائیت سے بھر پور اجزا میں سے ایک ہے۔ ہاضمےکے عمل کے ذریعے، ایسی غذائیں جن میں کاربوہائیڈریٹ پایا جاتا ہے وہ گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔


انسولین
انسولین ایک ایسا ہارمون ہے جو خون میں شامل گلوکوزکی مقدار پر قابو پانے کیلئے لبلبے میں بنتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں ذیابیطس لاحق ہوتی ہے، ان کے جسموں میں لبلبہ کوئی بھی یا کافی انسولین نہیں بناتا، یا جو انسولین وہ بناتا ہے اسے اچھے طریقے سے استعمال نہیں کر سکتا۔ جس کے نتیجے میں، گلوکوز خون میں جمع ہوتا رہتا ہے، جس سے وہ صحت کے مسائل کا باعث بنتا ہے جیسےکہ اندھاپن، دل کی بیماری، گردوں کے مسائل، جسم کےکسی حصےکا کٹنا، پٹھوں میں خرابی اور جنسی اعضاء میں تناؤکی خرابی۔

سانس کے ذریعے آکسیجن جسم میں کھینچنےکی معتدل
آپ کی سانس کو تیز اور دل کی دھڑکن کو تیزکرتی ہے۔ آپ بات چیت کر سکتے ہیں، مگرگا نہیں سکتے۔ مثال کے طور پر تیز تیز چلنا، اسکیٹنگ کرنا، اور سائیکل چلانا۔


لبلبہ
لبلبہ ایک ایسا عضو ہے جو ہاضمےکے نظام کا حصہ ہے۔ یہ غذاؤں کو ایک شکل سے دوسری شکل میں تبدیل کرنےکیلئے انزائم بناتا ہے۔ یہ انسولین بھی بناتا ہے، جو ایک ایسا ہارمون ہے جو خون میں گلوکوزکی مقدارکوکنٹرول کرتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں ذیابیطس لاحق ہے، ان کے جسموں میں لبلبہ کوئی بھی یا کافی انسولین نہیں بناتا، یا جو انسولین وہ بناتا ہے اسے اچھے طریقے سے استعمال نہیں کر سکتا۔


سیراب شدہ چکنائی
زیادہ ترچکنائیاں کمرےکے درجہ حرارت پرٹھوس ہوتی ہیں، جیسےکہ مکھن اور مرغ کی کھال


شوگر الکوحلز
شوگر الکوحل ایک قسم کا کاربوہائیڈریٹ ہے جس کی ساخت کیمیائی ہے جو دونوں چینی اور شراب سے ملتی جلتی ہے۔ عام شوگر الکوحل میں ایک میٹھا قلمی الکوحل مادہ، لیسیٹول (lacitol) اور زائلیٹول (xylitol) ہیں۔ ہمارا جسم شوگر الکوحل کو اچھے طریقے سے جذب یا استعمال نہیں کر سکتا، اس لئے اس کی زیادہ ترمقدارکاربوہائیڈریٹ میں تبدیل نہیں ہوتی۔ ایک دن میں 10 گرام تک شوگر الکوحل کی مقدار محفوظ سمجھی جاتی ہے۔

ماورا چکنائی
یہ چکنائی کی ایسی قسم ہے جو سبزیوں کے مائع تیل کو چکنائی کی ٹھوس شکل میں تبدیل کرنےکے بعد بنتی ہے۔ اسے اکثرتیارشدہ کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہےکیونکہ یہ کھانوں کی رنگت اورذائقےکو بہتر بنادیتی ہے اورکھانوں کو زیادہ دیرتک تازہ رکھتی ہے۔ ماوراچکنائی کے بارے میں پتہ چلا ہےکہ یہ دل کی بیماریوں کے خطرےکو بڑھاتی ہے کیونکہ یہ ایل ڈی ایل (خراب)کولیسٹرول کو بڑھا دیتی ہے اور ایچ ڈی ایل (اچھے)کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔

ٹرائی گلیسیرائیڈز
گلیسرول اور تین تیزابی اصلیوں سے تیار شدہ ایسٹر جو چربی اور بیشتر تیلوں کا اصلی جزو ہے۔ یہ آپ کے جسم میں چکنائی کی وہ قسم ہےجسے جسم چینی، الکوحل، اور دوسری غذاؤں سے بناتاہے۔ جب خون میں ٹرائی گلیسیرائیڈز بہت زیادہ ہوں تو وہ شریانوں کو سخت اور تنگ کرسکتے ہیں۔ جب آپ کو ہائی بلڈ پریشر یا ذیابیطس کی شکایت ہوتی ہے، تو آپ کے جسم میں زیادہ ٹرائی گلیسیرائیڈز موجود ہونےکے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ جو دل کی بیماری کے پیدا ہونےکے خطرےکو بڑھا سکتے ہے۔

سانس کھینچنےکی زور دار ورزش
سانس کھینچنےکی زور دار ورزش آپ کے دل کی دھڑکن کو کافی تیز کر دیتی ہے۔ آپ سانس درست کئے بغیر چند الفاظ سے زیادہ نہیں بول سکتے۔ مثال کے طور پر، دوڑنا، باسکٹ بال، ساکر، اور اسیکیئنگ۔