اس کی تہہ تک پہنچیں: بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابیطس پر قابو پانا

ذیابیطس میں مُبتلا افرادکو دِل کے دَورے، فالج، اورٹانگوں کے نچلے حِصوں اور پاؤں میں خون کی شریانوں میں خون کی گردش کم ہونےکا زیادہ خطرہ ہے۔

دوسرے اسباب جو ذیابیطس میں مبتلا شخص کے خطرےکو اور زیادہ بڑھا سکتے ہیں۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • سگریٹ نوشی
  • کولیسٹرول کی زیادتی
  • بلڈ پریشرکی زیادتی
  • خاندان میں دل کی بیماری
  • وزن میں زیادتی یا سُستی اورکاہلی
  • بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں رہنا

اپنی ذیابیطس، بلڈ پریشر، اورکولیسٹرول پر اچھے طریقے سے قابو پاکر آپ اپنے دل اورخون کی گردش کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

دِل کے دَورے یا فالج کی وجہ کیا ہوتی ہے؟

ہماری خون کی شریانیں دل اور دماغ میں آکسیجن اور غذائیت لاتی ہیں۔ جب کوئی شریان مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے، تو آکسیجن اور غذائیت کی کمی کی وجہ سے خون سے ریشہ مرجھانا شروع ہو جاتا ہے۔ تب دِل کا دَورہ پڑتا یا فالج ہوتا ہے۔

خون کی شریان جو پوری طرح بند نہیں ہوتی وہ دِل کے اردگرد سِینے میں دَرد (انجائنا) پیداکر سکتی ہے۔ یا وہ دماغ میں ایک "ایک چھوٹا دَورہ" پیداکر سکتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، یہ معمولی سی بند خون کی شریانیں مکمل طور پر بند ہو سکتی ہیں۔ خون کی چھوٹی شریانوں میں خون کی کم گردش بھی ذیابیطس کی دوسری مشکلات پیدا کر سکتی ہے، جیسےکہ آنکھوں، نَسّوں، اور گردےکی بیماری۔